22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومقومی خبریںتحصیل حسن ابدال کو پاکستان کی مثالی تحصیل بنا یاجائے گا،شیخ آفتاب...

تحصیل حسن ابدال کو پاکستان کی مثالی تحصیل بنا یاجائے گا،شیخ آفتاب احمد

- Advertisement -

حسن ابدال۔22اپریل (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ تحصیل حسن ابدال میں سوئی گیس ،بجلی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،سڑکوں ،گلیوں،نالیوں اور دیگر ترقیاتی کام کراکر اسے ناصر ف اٹک بلکہ پاکستان کی مثالی تحصیل بنا یاجائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حسن ابدال شہر میں سابق سٹی صدر مسلم لیگ(ن) شیخ اشتیاق علی صدیقی مرحوم کی رہائش گاہ کے قریب محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ اٹک کی زیر نگرانی تین کروڑ پچیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر و بحالی سڑک ،سیوریج پھاٹک تا عربی روڈ حسن ابدال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

- Advertisement -

انہوں نے تختی کی نقاب کشائی بھی کی ۔تقریب سے سابق ممبران پنجاب اسمبلی سر دار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان،شاویز خان ، سابق ناظم یونین کو نسل حاجی رفاقت خان،سٹی صدر حسن ابدال چوہدری اشفاق ،شیخ ریاض احمد صدیقی،چوہدری رضوان،تحصیل جنرل سیکرٹری ملک عابد شہزاداور دیگر نے خطاب کرتےہوئے کیا۔ شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ چالیس سال قبل 1985 کے عام انتخابات میں جب انہوں نے پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا تو حسن ابدال میں شیخ اشتیاق احمد صدیقی مرحوم نے ان کی بھر پور مہم چلائی او ر انہیں بھاری اکثریت سے کامیا ب کر ایااور مرتے دم تک ان کا اور نواز شریف سے رشتہ ناطہ رہا۔

وہ مسلم لیگ (ن) کے سچے اور وفادار سپاہی تھے ان کی مسلم لیگ (ن) کےلیے خدمات ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھی جا ئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حسن ابدال شہر اور تحصیل کے تمام دیہات میں بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے، بھیڈیاں کی سڑک ستر فیصد مکمل ہو چکی ہے اور تین ماہ میں مکمل کر لی جائے گی ،اسی طرح برہان ،کوہلیہ ،پوڑ میانہ کی سڑکوں کا کام بھی آخری مراحل میں ہے،غرشین کی سڑکوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے محکمہ کے حوالے کر دیا گیا ہے،اس کا م کی نگرانی سابق نا ظم حاجی رفاقت خان کریں گے ،برہان چوکی سے لے کر آگے تک سڑک بھی جلد مکمل کر لی جائے گی،اگلے چار سال کے بعد حسن ابدال تحصیل مثالی تحصیل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف قائدمحمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق مرکز اور پنجاب کو ترقی کی شاہراہ پر گامز ن کیے ہوئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586053

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں