37.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںترانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے کوئٹہ میں موسمیاتی حساس بجٹ اور...

ترانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے کوئٹہ میں موسمیاتی حساس بجٹ اور موسمیاتی مالیاتی شفافیت کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے کوئٹہ میں موسمیاتی حساس بجٹ اور موسمیاتی مالیاتی شفافیت کے حوالے سے سرکاری افسران کے لیے اعلیٰ سطح استعداد کار بڑھانے کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد موسمیاتی گورننس کو سمجھنے اور بلوچستان موسمیاتی تغیر پالیسی 2024 پر عملدرآمد میں اضافہ کرنا تھا۔ تربیتی ورکشاپ میں صوبائی محکمہ کلائمٹ چینج، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، فنانس، ماحولیات، جنگلات، زراعت اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ کا آغاز سیکرٹری ریونیو اور سیکرٹری لینڈ کمیشن، بورڈ آف ریونیو وریندر لعل کے ابتدائی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے مؤثر موسمیاتی ایکشن کی اہمیت واضح کرتے ہوئے ٹی آئی پاکستان کی شفاف گورننس اسٹرکچر کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ ٹی آئی پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف علی نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر اور دیرپا موسمیاتی ایکشن کے لیے ادارتی استحکام اور محکموں کے درمیان مؤثر رابطے ضروری ہیں۔ کلائمٹ فنانس اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عرفان خان نے بلوچستان کلائمٹ چینج پالیسی اور اس کے عملدرآمد کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599892

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں