کوئٹہ۔ 17 مارچ (اے پی پی):تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت ڈین، ڈائریکٹرز، ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس اور انتظامی شعبہ جات کے سربراہان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں تدریسی اور انتظامی امور کے ساتھ ساتھ طلباءکی جانب سے ایڈمنسٹریٹو بلاک پر جاری غیر قانونی قبضے اور تالہ بندی کے مسئلے پر بھی غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر، رجسٹرار، تمام ڈینز، ڈائریکٹرز، ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس اور انتظامی شعبہ جات کے سربراہان نے صورتحال پر تفصیلی غور خوض کیا اور یونیورسٹی کے ڈسپلن سے متعلق 24 فروری اور 13 مارچ 2025 کے ڈسپلن کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیاگیاکہ تربت یونیورسٹی میں 18مارچ 2025 سے تعلیمی سرگرمیاں/ کلاسز غیر معینہ مدت کے لئے معطل ہوں گے اور ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبہ وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دو دن کے اندر ہاسٹل خالی کر دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573469