23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی سریاب روڈ پر پولیس موبائل وین...

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی سریاب روڈ پر پولیس موبائل وین پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 10 اپریل (اے پی پی):ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں پر، بلکہ ریاست پر حملہ ہے ۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں، مگر ان کی یہ کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز متحرک ہیں اور حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

شاہد رند نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ حکومت شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ حکومت عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو سخت ترین انجام تک پہنچایا جائے گا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580184

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں