ترسیلاتِ زر کی مد میں دسمبر 23 میں 2.4ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی، اسٹیٹ بینک

State Bank
State Bank

کراچی۔ 10 جنوری (اے پی پی):ترسیلاتِ زر کی مد میں دسمبر 23 میں 2.4ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ترسیلاتِ زر کی مد میں دسمبر 23 میں 2.4ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔نمو کے لحاظ سے دسمبر 23 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہ بماہ 5.4 فیصد اضافہ جبکہ سال بسال 13.4فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 24 کے پہلے چھ مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 13.4ارب ڈالر کی رقم آئی۔دسمبر 23 کے دوران بیشتر ترسیلاتِ زر سعودی عرب 577.6ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 419.2ملین ڈالر، برطانیہ 368.0ملین ڈالراور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 263.9ملین ڈالر موصول ہوئے۔