21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںترشاوہ پودوں پر لیف مائنر کاخدشہ،پودوں کی کمزور شاخوں کو کاٹ کر...

ترشاوہ پودوں پر لیف مائنر کاخدشہ،پودوں کی کمزور شاخوں کو کاٹ کر باغات سے باہر پھینکنے کا مشورہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی): شعبہ پلانٹ پروٹیکشن محکمہ زراعت کی جانب سے باغبانوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بارشوں کے بعد ترشاوہ پودوں پر نکلنے والی نئی پھوٹ پر لیف مائنر کے حملہ کا خدشہ ہو سکتاہے لہٰذا باغبان اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں اور پودوں کی کمزور و ٹوٹی ہوئی شاخوں کو کٹر سے کاٹ کر باغات سے باہر پھینک دیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد ڈاکٹر عامر رسول نے بتایا کہ لیف مائنر کاحملہ بعد میں بڑھتے بڑھتے سٹرس کینکر کاسبب بھی بنتاہے جس سے پودے اور پھل تباہ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی بھی باغ میں بارش کاپانی ترشاوہ پودوں کے اطراف میں 24 گھنٹے تک کھڑا رہے تو اس کی جڑوں میں ہوا کاگزر بند ہو جاتاہے جس سے وہ گلنا سڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ باغبان کٹرسے کاٹی گئی شاخوں کے کٹ شدہ حصے پر بورڈ پیسٹ لگا دیں اور اگر تیز ہواؤں یاآندھی کے دوران پودا گر جائے تو اسے باغ سے نکال باہر کیاجائے تاہم ٹیڑھے ہوجانے والے پودوں کو خشک لکڑی کاسہارا دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان بارش کاپانی خشک ہونے اور وتر آنے پرکھادوں کااستعمال اور ہلکی گوڈی بھی کرسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389420

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں