23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جارہا ہے ،...

ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جارہا ہے ، ایم پی اےمحمد منشاء اللہ بٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔28جنوری (اے پی پی):رکن پنجاب اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی انتھک محنت کی بدولت صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے اور ترقی کا سلسلہ وہیں سے شروع کیا گیا ہے جہاں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے چھوڑا تھا۔ انہوں نے یونین کونسل بونکن میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جارہا ہے اور ترقیاتی فنڈ کی ایک ایک پائی پوری ایمانداری اور دیانت داری سے خرچ کی جارہی ہے جس کا مقصد عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔

انہوں نے جاری ترقیاتی سکیموں کے معیار کی پڑتال کی اور میونسپل کارپوریشن کے انجینئرنگ ونگ کو ہدایت کی کہ منصوبوں میں لیول گلیوں اور روڈ کے لیول کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ سیوریج کے مسائل ساتھ ہی ساتھ حل کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 11 ماہ کے مختصر دورانیہ میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے ، ہونہار سکالرشپ ، پنجاب دھی رانی پروگرام، ستھرا پنجاب ، روڈ انفراسٹرکچر، بالخصوص چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام 2024 اور 2025 کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ کار عوام کی دہلیز تک پہنچا دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی وفاق اور صوبے میں حکومت معاشی چیلنجز سے نمٹ رہی ہے اور مہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن )کو جب بھی اقتدار ملا تب ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔اس موقع پر چوہدری عمر ایوب، سابق یوسی چیئرمین میاں شاہد پرویز ، میاں منیر احمد، میاں جمیل ، میاں شہباز محمد، مہر عارف، ڈاکٹر اسد ، راجہ شاہد ( دی راج ہوٹل)، عبدالحمید قاسم، سب انجینئر حافظ اقبال بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552723

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں