ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی ایک اور پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئی

104
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی ایک اور پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی پہنچ گئی۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترکی سے مجموعی طور پر 13 امدادی پروازیں متاثرین سیلاب کے لیے امداد لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔ترکی کی طرف سے انسانی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا جاتا ہے۔