ترکیہ کے قونیا ایئربیس پر مشترکہ مشق ’عنقا اناتولین 2025 ‘ اختتام پذیر

109

استنبول۔28مئی (اے پی پی):ترکیہ کے قونیا ایئربیس پر مشترکہ مشق ’عنقا اناتولین 2025 ‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی رائل ایئرفورس نے ترکیہ اور دیگر دوست و برادرملکوں کی فورسز کے ساتھ متعدد کامیاب وار سرچ اینڈ ریسکیو مشقیں کیں۔سعودی دستے کے گروپ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ عبدالرحمان المنصور نے کہا ہے کہ دو ہفتے تک کئی تربیتی مشقوں اور کوآرڈینیشن کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

ان مشقوں میں فضائی تیکنیکی اور معاون عملے کے درمیان پروفیشنل مہارت کے ساتھ مشترکہ آپریشنل مشنوں کی منصوبہ بندی اور ان پرعملدرآمد کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ہےجس کا مقصد مہارت کا تبادلہ اور حقیقی جنگ کے ماحول میں جنگی تیاریوں کو بڑھانا ہے۔ مشقوں کے مطلوبہ مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے۔