ترکی میں سب سے زیادہ سیاح خطہ یورپ سے آئے ہیں

132

استنبول ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) مسال ترکی کی سیرو سیاحت کرنے والے غیر ملکیو ں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق خطہ یورپ سے تھا۔وزارت ثقافت و سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں جرمنی سے لیکر امریکہ تک، جاپان سے لیکر جنوبی کوریا تک اور الجزائر سے لیکر تھائی لینڈ تک کے ایک سو سے زائد ملکوں سے 17 ملین 4 لاکھ سیاح ترکی کی سیر کو آئے ہیں۔ان سیاحوں میں سے 54 فیصد کا تعلق یورپ سے تھا۔ یورپ سے سب سے زیادہ سیاح بالترتیب جرمنی، برطانیہ، بلغاریہ اورہالینڈ سے آئے ہیں۔