ترکی میں ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع کا امکان

168

انقرہ ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی میں ایک ناکام بغاوت کے بعد نافذ العمل ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی تین مہینے مکمل ہونے کے بعد حالات معمول پر نہ آنے کی صورت میں قانون کی رو سے ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ ترک صدر نے ایک بار پھر ملک میں موت کی سزا بحال کرنے کی حمایت کی۔دریں اثناء ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے آئین میں متعدد ترامیم کا اعلان کیا ہے۔