ترک ریفرنڈم میں کامیابی پر صدر ٹرمپ کی طیب اردوان کو مبارکباد

144

واشنگٹن۔ 18 اپریل (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انھیں حالیہ ریفرینڈم میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ہونے والے رابطے میں شام کی تازہ صورتحال پر بات چیت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ یہ رابطہ ایسے وقت کیا گیا جب یورپی مبصرین اور ترکی میں حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے ریفرینڈم میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔