دمشق ۔ 27 نومبر (اے پی پی) شام کے نائب وزیر خارجہ نے، اپنے ملک سے ترک فوج کے فوری اور غیر مشروط انخلا پر زور دیا ہے۔شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ترک حکومت کو خطے میں بحران اور کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترک فوج کو فوری طور پر شام سے نکل جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے خطے میں بدامنی کے خاتمے کا امکان معدوم ہو گیا ہے۔