21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںتعلیم، تربیت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

تعلیم، تربیت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ تعلیم، تربیت کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی، تربیت درحقیقت انسان سازی کا فن ہے اور انسان کی اصل شناخت اس کے کردار اور اخلاقی وجود سے ہے اس لئے اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ ایک صحت مند، پر امن اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل ممکن ہوسکے۔

یہ بات انہوں نے سنٹر آف ایکسی لینس گورنمنٹ لیڈی اینڈریسن گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ اور سیالکوٹ پبلک سکول پسرور روڈ کی انسپکشن کرتے ہوئے سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے جامع اصلاحات کر رہی ہے جس میں سمارٹ کلاس رومز کا اجرابھی شامل ہے جس کا مقصد پبلک سیکٹر سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو ایسی معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی ہے جو بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے اور ان کی تعلیمی قابلیت کو دنیا بھر میں قابل قبول بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کی لائبریری، کلاس رومز سمیت طلباء و طالبات کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515848

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں