اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ میں بہت سی روایتی رکاوٹیں درپیش ہیں جن کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے دور کیا جاسکتا ہے۔ پیر کو وہ ای ڈی ٹیچ پاٹنرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس کا مقصد ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم جیسے عظیم مقصد کیلئے نجی اور سرکاری شعبوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ سیکرٹری تعلیم کی زیر صدارت کمیٹی کے اس مسئلہ میں اہم پیش رفت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی ٹچ کا آن لائن تعلیم کے مواد کو تیار کرنے کا یہ منصوبہ سکولوں کے کھلنے کے بعد بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم بالغاں کے تمام مسابقہ ماڈل اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے اور اس کے لئے ٹیکنالوجی کی مدد سے قائم ہونے والا نیا ماڈل یہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام سے معیاری تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی تربیت میں بھی مدد ملے گی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے کہا کہ کووڈ 19 کی وباءکے باعث بند ہونے والے سکولوں کے لئے آن لائن تعلیم کی فراہمی کیلئے ای ڈی ٹچ کا تعلیمی مواد کی تیاری ایک قومی خدمت ہے۔
تعلیم کے فروغ میں بہت سی روایتی رکاوٹیں درپیش ہیں جن کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے دور کیا جاسکتا ہے ۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں