تلہ گنگ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں نئے ممبران کے لیے مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد ،

73
ICCI
ICCI

تلہ گنگ۔ 26 فروری (اے پی پی):تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں نئے ممبران میں کارڈز تقسیم کی مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تھے ۔ تقریب میں بانی صدر تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سینئر نائب ، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ضلع تلہ گنگ سمیت اہم کاروباری ، صحافتی شخصیات نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ نے کہا کہ چیمبر کسی بھی علاقہ کی ترقی اور معاشی صورتحال بہتر بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔ چیمبر تلہ گنگ میں سمال انڈسٹری کے قیام اور پہلے سے قائم چھوٹے چھوٹے کاروباری یونٹ کو مرکزی دھارے میں لا کر مزید یونٹس قائم کرے تو علاقہ میں بےروزگاری کے مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

اس ضمن میں مقامی انتظامیہ چیمبر کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اور ڈی ایس پی تلہ گنگ نے چیمبر کے نئے ممبران میں کارڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ جبکہ بانی صدر ، سینئر و ایگزیکٹو ممبران نے ڈسٹرکٹ پریس کلب تلہ گنگ کو پچاس ہزار روپے کا چیک پیش کیا ۔ جو صدر پریس کلب اور فنانس سیکرٹری نے وصول کیا ۔ عہدیداران و ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب تلہ گنگ نے پچاس ہزار کا چیک دینے پر تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے اظہار تشکر کیا