27.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںتلہ گنگ ،وفاقی وزیر قانون نے بیس لاکھ روپے گرانٹ کا چیک...

تلہ گنگ ،وفاقی وزیر قانون نے بیس لاکھ روپے گرانٹ کا چیک ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع تلہ گنگ کے حوالے کر دیا

- Advertisement -

تلہ گنگ۔ 24 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بیس لاکھ روپے گرانٹ کا چیک ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع تلہ گنگ کے حوالے کر دیا ۔ اس ضمن میں صدر تلہ گنگ بار محمد عامر محبوب نیازی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد سجاد بلوچ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

صدر و جنرل سیکرٹری تلہ گنگ بار نے وفاقی وزیر کو تلہ گنگ بار کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ جس پر وفاقی وزیر نے بار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے صدر و جنرل سیکرٹری تلہ گنگ بار کو بیس لاکھ روپے گرانٹ کا چیک پیش کیا ۔ جس پر تلہ گنگ بار وفد نے وفاقی وزیر سے اظہار تشکر کیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587078

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں