27.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںتلہ گنگ ، ڈی پی او کی ہدایت پر صدر تلہ گنگ...

تلہ گنگ ، ڈی پی او کی ہدایت پر صدر تلہ گنگ پولیس کا بائیک لفٹرز کے خلاف کریک ڈاون

- Advertisement -

تلہ گنگ۔ 24 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر صدر تلہ گنگ پولیس نےبائیک لفٹرز کے خلاف کریک ڈاون کا حکم جاری کر دیا۔ایس ڈی پی او یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر تلہ گنگ راجہ عماد کی بڑی کاروائی کے دوران 3رکنی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور ثاقی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر کے 12 مسروقہ موٹر سائیکل اور 01 رکشہ برآمد کیا گیا۔

ملزمان کی شناخت ثاقب عرف ساقی ،حسنین اور رقب اللہ کے نام سے ہوئی ۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ڈی پی او چکوال احمد محی الدین نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔\378

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587075

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں