تمباکو نوشی کے عادی افراد میں کووڈ۔ 19 میں مبتلا ہونے کا امکان 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت

87
عالمی ادارہ صحت کا کووڈ -19کے انفیکشن میں اضافے بارے تنبیہ جاری

جنیوا۔6ستمبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے انسداد سگریٹ نوشی یونٹ کی عہدیدار ڈاکٹر ہیبی جودہ نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں دیگر افراد کی نسبت کووڈ۔ 19 میں مبتلا ہونے کا امکان 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر ہیبی جودہ کے عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے پروگرام’’پانچ علوم ‘‘کی میزبان وسمیتا جوبٹا سمیتھ کو دیئے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد کا دیگر افراد کی نسبت کووڈ۔ 19 سے مرنے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے کیونکہ عام طور پر تمباکو نوشی انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے جو دل کی بیماریوں،کینسر، ذیابیطس اور پھیپھڑوں کی دائمی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔