23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںتنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا، ٹیکس ادا...

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا، ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے،مشیر خزانہ خرم شہزاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اولین ترجیح تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، ٹیکس ادا نہ کرنے والے اداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔اتوار کو پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت سمیت دیگر اداروں کو ٹیکس نیٹ کے دائرے میں لایا جائے گا ،اس اقدام سے معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور متوسط ​​طبقے کو بہت زیادہ ریلیف بھی ملے گا۔ خرم شہزاد نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں زراعت کے لیے اصلاحات متعارف کرانے اور ٹیکس کے نظام کی تشکیل نو کے لیے اجتماعی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد معاشی نمو کا فروغ اور متوسط ​​طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے ان اصلاحات کو لاگو کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، جس میں زرعی انکم ٹیکس کے نظام میں تبدیلیاں شامل ہیں جو جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت برآمدات کو بڑھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے دگر شعبہ جات کی برآمدات بڑھانے میں سہولت فراہم کرے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، حکومت بجلی کی قیمتوں کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے سمیت مختلف مراعات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لاگت کو کم کرکے حکومت کا مقصد صنعت کی مسابقت کو بڑھانا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ مزید برآں حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش دیگر اہم چیلنجوں کو حل کرنے پر بھی توجہ دے گی ۔ وزیر خزانہ کے مشیر نے معیشت میں مثبت تبدیلیوں کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم اور ان کی مالیاتی ٹیم کی تعریف بھی کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557840

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں