تورغر۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر بلال احمد کی زیر قیادرت تورغر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ جدباءفضل رحیم خان نے ہمراہ نفری پولیس منشیات فروشی میں ملوث ملزم آصف ولد راج ملک سکنہ جدباءکو گرفتار کر کے قبضہ سے چرس برآمد کر لی، ایس ایچ او تھانہ داربنی علی نواز خان نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے سید جبار شاہ ولد علی زر شاہ سکنہ تورغر کو گرفتار کر کے قبضہ سے چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ کاروڑ محمد ایاز خان نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے فضل حمید ولد سید کریم سکنہ میرا مداخیل کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندارج کیا گیا ہے۔