تھائی لینڈ نے ٹیکسلا میوزیم کو بدھا کی ہڈیوں کے آثار کے لیے جدید ترین کنٹینر تحفے میں دیدیا

304

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):تھائی لینڈ نے ٹیکسلا میوزیم کو بدھا کی ہڈیوں کے آثار کے لیے ایک جدید ترین کنٹینر تحفے میں دیا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق یہ کنٹینر ٹیکسلا میوزیم میں ایک تقریب میں حوالے کیا گیا ۔ تقریب میں تھائی لینڈ کے سفارتخانے کے سفارت کاروں، وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور ٹیکسلا میوزیم کے ڈائریکٹر نے شرکت کی۔

تھائی لینڈ کے سفیر چکریڈ کراچائی وونگ نے ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) اور ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کو کنٹینر پیش کیا جنہوں نے پاکستان کی جانب سے اسے وصول کیا۔ مقدس آثار کے ساتھ کنٹینر ٹیکسلا میوزیم میں مستقل نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ ٹیکسلا کا قدیم شہر بدھ مت کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔