پشاور۔ 30 ستمبر (اے پی پی):تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے چمکنی موڑ بس سٹاپ پر کارروائی کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4800 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چمکنی موڑ بس سٹاپ چارپائی کے پاؤں میں نہایت مہارت سے بنائے گئے خانوں میں چھپائی گئی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کارروائی کے دوران ملزم ہارون ولد عبدالغفار سکنہ باڑہ شخیخان مستقل افغانستان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا اور 4800 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کیا گیا۔