تھانہ بنی پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

116

راولپنڈی۔2مارچ (اے پی پی):راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم دولت خان نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کی کہ اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی تاہم تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ ہونا نہ پایا گیا۔ بنی پولیس نے ملزم کو بوگس کال کرنے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے۔ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے۔ غلط استعمال پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔