12.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ نصیر آباد کی حدود میں اپنی بیوی کے قتل میں ملوث...

تھانہ نصیر آباد کی حدود میں اپنی بیوی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔4مارچ (اے پی پی):تھانہ نصیر آباد کی حدود میں اپنی بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم عبدالسلام نے تشدد کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور بعد ازاں خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

نصیرآباد پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش کی تو وہ قتل میں ملوث نکلاہے ۔ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں اور ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568575

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں