پشاور۔ 28 جنوری (اے پی پی):مردان میں تھانہ کاٹلنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے آئس برآمد کر لی۔ ترجمان ضلعی پولیس مردان کے مطابق منگل کو ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ کاٹلنگ پولیس ٹیم نے ایس ایچ او سلامت خان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران آئس رکھنے والے ملزم وحیدزادہ ولد خانزادہ سکنہ رسالپور حال کٹی گڑھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 150 گرام آئس برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے میں پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552711