- Advertisement -
تھرپارکر ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ایس ایس پی تھرپارکر علی مردان کھوسو کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انچارج سی آئی ای تھرپارکر نے ملزم راحب ولد محراب نہڑیو اور ممتاز بجیر کو گرفتار کرلیا۔
- Advertisement -
ملزمان کے قبضے سے 1150 نشہ سفینا، آداب گٹکا برآمد کی۔ اس کے علاوہ منشیات فروش بھانجی بھیل اور جہالم سنگھ ٹھاکر کو گرفتار کر کے دس لیٹر کچہ شراب اور 500 گرام چرس برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ماڈل پولیس تھانہ مٹھی، چیلہار اور اسلام کوٹ پہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390021
- Advertisement -