تھرکول بلاک ون پاور جنریشن کمپنی کو سالانہ فائر سیفٹی ایوارڈ سے نوازا گیا

256
تھرکول بلاک ون پاور جنریشن کمپنی کو سالانہ فائر سیفٹی ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے تھرکول بلاک ون پاور جنریشن کمپنی کو سالانہ فائر سیفٹی ایوارڈ سے نوازا ہے ۔

تھر کول بلاک ون پاور جنریشن کمپنی کو نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ آف پاکستان کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ فائر سیفٹی ایوارڈ کی ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔اس تقریب میں صوبہ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کمپنی کو ایوارڈ پیش کیا۔

پچھلے سال گیارہویں ایوارڈ کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب تھرکول بلاک ون پاور جنریشن کمپنی کو یہ ایوارڈ دیا ۔تھر کول بلاک ۔1 پاور جنریشن کمپنی صحت، حفاظت اور ماحولیات کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرتی ہے،

روزانہ فائر سیفٹی کے کام کو اہمیت دیتی ہے اور ہمیشہ ”پہلے روک تھام، آگ سے بچاؤ اور یکجا کرنے” کی ورکنگ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔