تھل ایکسپریس (کل)صبح 7 بجے راولپنڈی سے اور صبح 7 بجے ملتان سے بیک وقت روانہ ہو گی

696
APP80-12 MULTAN: February 12 - DS Railways Ameer Dawood Pota and others watching live speech of Prime Minister Imran Khan during inauguration ceremony of Thaal Express. APP photo by Safdar Abbas

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) تھل ایکسپریس ٹرین (آج) بدھ کو صبح 7 بجے راولپنڈی سے اور صبح 7 بجے ملتان سے بیک وقت روانہ ہو گی۔ براستہ جنڈ، کندیاں، لیہ، بھکر، میانوالی، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ سے ملتان پہنچے گی اور اس کے ساتھ ٹریکر سسٹم ہو گا جس کے ذریعے لوگ گھر بیٹھ کر ٹرین کی پوزیشن دیکھ سکیں گے۔ تھل ایکسپریس تین سے چار گھنٹے کم وقت لے گی۔ یہ ٹرین وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ان علاقوں میں چلائی جا رہی ہے جہاں روڈ نیٹ ورک بہتر نہیں ہے اور لوگوں کو سفر کے دوران بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے اور یہ ٹرین عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد (آج) بدھ کی صبح 7 بجے راولپنڈی سٹیشن سے نئی شروع ہونے والی ”تھل“ ایکسپریس کے ذریعے براستہ فتح جنگ، جنڈ، میانوالی، کندیاں، لیہ، مظفرگڑھ، ملتان کےلئے روانہ ہوں گے۔ ٹرین سفر کے آغاز سے پہلے صبح 6 بجکر 45 منٹ پر میڈیا سے بات چیت کریں گے۔ پہلے دن مسافروں سے کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔