34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیتہران میں 70ویں یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی سفیر کی رہائش گاہ...

تہران میں 70ویں یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر تقریب ، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد میں شرکت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) ایران کے دارالحکومت تہران میں ملک کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔پاکستانی سفیر آصف درانی نے اس موقع پر پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔پاکستانی سفیرنے اس موقع پرصدراوروزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔پاکستانی سفیر نے اپنے خطاب میں قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائد اعظم محمد عملی جناح اورتحریک پاکستان کے دیگر اکابرین کی تاریخی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ تحریک پاکستان میں شاندار کردار اداکرنے والے رہنماوں کو خراض تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم پوری محنت ،لگن اورعزم سے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنا کام جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ چیلینجوں کے باوجود ترقی یافتہ،پرامن خوشحال اور محفوظ پاکستان کے قیام کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اوردونوں ممالک کے درمیان تاریخی،مذہبی اورثقافتی رشتے قائم ہیں۔اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج تہران کے طلباءوطالبات نے ملی نغمے گائے اورتقاریر بھی کیں۔طلباءکے ایک گروپ نے قومی ترانہ بھی سنایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66105

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں