33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںتیار ملبوسات کی برآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.5فیصد...

تیار ملبوسات کی برآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.5فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):تیار ملبوسات کی برآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 14.5فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

- Advertisement -

اگست 2022 کے دوران 72.9ارب روپے کے تیار ملبوسات برآمد کیے گئےجبکہ اگست 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 83.4ارب روپے رہا ۔ اس طرح تیار ملبوسات کی برامد میں سالانہ بنیادوں پر 14.5فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=394281

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں