22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںتیز بارش اور طوفان کے باعث چوا خالصہ اور فضل احمد شہید...

تیز بارش اور طوفان کے باعث چوا خالصہ اور فضل احمد شہید فیڈرز کے گیارہ ایچ ٹی پول متاثر ، ترجمان آئیسکو

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):ترجمان اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے بتایا ہے کہ تیز بارش اور طوفان کے باعث چوا خالصہ اور فضل احمد شہید فیڈرز کے گیارہ ایچ ٹی پول متاثر ہوئے ہیں ۔ ترجمان کے منگل کو جاری بیان کے مطابق ڈوہراں روڈ چوا خالصہ، سہد بدہل ،چوا خالصہ بازار، گجر خان روڈ،بانہال نالہ، مسلماں ،سکرانہ ،پللہ، بسالی اور کلیام کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔

آئیسکو کنسٹرکشن اور آپریشن ٹیمیں نئے ایچ ٹی پولوں کی تنصیب کا کام تیزی سے کر رہی ہیں ،متبادل فیڈرز قریب نہ ہونے کے باعث متاثرہ فیڈرز کا لوڈ شفٹ کرنا ممکن نہیں اس لئے متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے وقت درکار ہو گا ۔ آئیسکو انتظامیہ بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر صارفین سے معزرت خواہ ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477345

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں