26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںتیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے...

تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔ قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580674

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں