کرائسٹ چرچ۔8اکتوبر (اے پی پی):تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز میں (کل) اتوار کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دلچسپ مقابلے نیوزی لینڈ میں جاری ہیں،
سیریز کا تیسرا میچ اتوار کے روز میزبان نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیش کو نورالحسن لیڈ کریں گے،
سیریز کا چوتھا میچ 11 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ، پانچواں میچ 12 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش جبکہ چھٹا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ 14 اکتوبر کو ہوگا، وضح رہے کہ پاکستان اپنے پہلے دونوں میچ جیت کر 4 پوانٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔