33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزثقافت طرز زندگی ہے، برداشت، اتحاد اور یگانگت کو فروغ دینے کا...

ثقافت طرز زندگی ہے، برداشت، اتحاد اور یگانگت کو فروغ دینے کا عہد کیا جائے ،وزیراعلیٰ سندھ کا ورلڈ کلچرل فیسٹیول سے خطاب

- Advertisement -

کراچی۔ 26 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک ایسے دور میں جہاں عدم برداشت نے معاشرے کی بنیادیں ہلادی ہیں ہمیں اپنی ثقافتی روایات کی طرف رجوع کرنا چاہیے جو ہمیں برداشت، عزت اور اختلافات کو خندہ پیشانی سے قبول کرنا سکھاتی ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت کے تعاون سے ہونے والے ورلڈ کلچرل فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ثقافت ایک طرز زندگی ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتی ہے۔ ثقافت پورے سماج کےلیے طرز زندگی کا نام ہے جس میں موسیقی، شاعری، عادات و اطوار، لباس، زبان، عقائد، روایات اور فنون لطیفہ شامل ہے۔

- Advertisement -

موسیقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ موسیقی کو کسی بھی ثقافت کا دل قرار دیا جاتا تھا۔ موسیقی وہ جذبات بھی پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے جن کا اظہار الفاظ سے اظہار ممکن نہیں ہے۔ سندھی سروں سے لے کر کلاسیکی راگ تک موسیقی نے ہمیشہ دل و دماغ کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاعری جذبات کے لطیف اظہار کا نام ہے۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی جو صرف ایک شاعر نہیں بلکہ حکمت کا خزانہ بھی تھے ان کی شاعری اب تک نسل در نسل روشنی بکھیر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رواداری اور اجتماعیت پرامن سماج کی بنیادیں ہیں۔ آرٹ کی خوبصورتی اور کلچر سے ہمیں بقائے باہمی، برداشت اور اتحاد کا سبق ملتا ہے۔ سندھ ہمیشہ مختلف عقائد، روایات اور ثقافتوں کی سرزمین رہی ہے۔

ہماری تاریخ ہے کہ یہاں ہر پس منظر کے لوگ بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔مراد علی شاہ نے پاکستان خصوصاً سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بقائے باہمی، برداشت اور اتحاد کی روایات کو پہلے سے زیادہ مضبوطی سے تھام لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا دور جہاں نفاق اور عدم برداشت سے ہماری سماجی بنیادوں کو خطرات لاحق ہیں۔ ہمیں اپنی ثقافتی روایات کو مضبوطی سے تھامنا چاہیے جو ہمیں برداشت، عزت اور اختلافات کو بھی خوش آمدید کہنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جیسے ہم آج یہاں پرفارمنسز اور تخلیق سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ایسے موقع پر آئیں! اس بات کا بھی عہد کریں کہ ہم برداشت، اتحاد اور یگانگت کو فروغ دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=505877

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں