ثنا میر کا آئی سی سی ہال آف فیم جگہ بنا نا ملک کے لئے باعث فخر ہے ،سفیر عاصم افتخار احمد

29
Asim Iftikhar Ahmed
Asim Iftikhar Ahmed

اقوام متحدہ ۔10جون (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والی ملک کی پہلی خاتون کرکٹر بننے والی ثنا میر کو مبارکباد دیتے ہوئےملک کے لئے فخر قرار دیا ہے۔

انہوں نے اے پی پی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے شوقین اور کرکٹ کے مداح کی حیثیت سے مجھے بے حد خوشی ہے کہ ثنا میر نے آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ بنائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ثنا میرپہلے ہی بہت سے ریکارڈ توڑ چکی ہیں اور ان کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے ۔

واضح رہے 2018 میں، ثنا میر او ڈی آئی ،آئی سی سی پلیئر رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں ۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بھی ہیں اور اب آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔