22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومزرعی خبریںجامعہ زرعیہ فیصل آباد کے سائنسدانوں نے مرغیوں کی سالانہ 200 انڈے...

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے سائنسدانوں نے مرغیوں کی سالانہ 200 انڈے دینے والی نسل تیار کر لی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 23 اپریل (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ اینیمل ہسبنڈری کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی ایسی نسل تیار کی ہے جوسالانہ 200 انڈے دینے اورماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یونی گولڈ کے نام سے ایک بریڈیہاں پر بنائی ہے جس کی یہ کوالٹی ہے کہ وہ ایک سال میں 200 سے زیادہ انڈے دیتی ہیں جبکہ عام دیسی مر غیاں سال میں 70 سے 80 انڈے دیتی ہیں اور اس میں فیڈ لوڈ کم ہے اس وجہ سے ہیٹ سٹریس کو برداشت کرتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 65 سال بعد ایک ایسی مرغی کی نسل تیارکرنے میں کامیابی ملی ہے جو دیہی مرغبانی کے لیے زیادہ مفید ہے۔انہوں نے کہا کہ مرغی کی یونی گولڈ نسل کی تیاری کے بعداسے کسانوں تک پہنچانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ دیہی مرغبانی میں اضافہ ہوسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586405

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں