23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںجانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر...

جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک پسرور

- Advertisement -

سیالکوٹ۔11فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پسرور عقیل سہیل نے کہا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور نرجانوررکھنے کی حوصلہ افزائی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ جانوروں میں ایک دوسرے سے منتقل ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے بریڈنگ ایکٹ کے تحت ملائی والے تمام جانوروں کی رجسٹریشن کی جاتی ہے تاکہ کمزور مالی حیثیت والے نرجانور مالکان کی مدد اورجانوروں کو بہتر خوراک فراہم کرکے ان کی پیداواری صلاحیت کوبڑھایا جاسکے۔

- Advertisement -

انہوں نے ایسے جانوروں میں منرل مکسچر کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان جانوروں میں نمک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں مویشی پال حضرات اور کسانوں کے لئے نمک سمیت منرل مولیسز بلاک اور انمول ونڈاسہولت سینٹرزپرمارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558999

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں