15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجاپان،کوہِ فُوجی کی بلندی گزشتہ پیمائش سے 5 سینٹی میٹر زیادہ

جاپان،کوہِ فُوجی کی بلندی گزشتہ پیمائش سے 5 سینٹی میٹر زیادہ

- Advertisement -

ٹوکیو۔15مارچ (اے پی پی):جاپان کا زمینی سروے کرنے والے قومی ادارے کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ فُوجی اپنی گزشتہ پیمائش سے 5 سینٹی میٹر زیادہ بلند ہے۔ این ایچ کے، کے مطابق جاپان کا زمینی سروے کرنے والے قومی ادارے کی تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماؤنٹ فُوجی کی گزشتہ جولائی میں کی گئی پیمائش سے معلوم ہوا کہ بلندی کی پیمائش کے لیے اِسکا ٹرائی اینگُیولیشن پوائنٹ، یا مستقل سٹیشن 3,775.56 میٹر بلند ہے۔

ادارے نے کہا کہ اس نے یہ اندازہ لگانے کے لیے سروے کیا تھا کہ زمینی ساخت میں تبدیلیوں کے سبب ملک بھر میں ماؤنٹ فوجی اور دیگر چوٹیوں کی بلندی میں کیا تبدیلی آئی ہے۔ سروے میں سیٹلائٹ الیکٹرانک ڈیٹا اور دیگر معلومات پر مشتمل پیمائش کا ایک نیا طریقہ استعمال کیا گیا۔

- Advertisement -

ادارے نے کہا کہ روایتی مینوئل طریقہ کار کے زیادہ وقت طلب ہونے کی وجہ سے بلندی کی پیمائش کا نیا طریقہ استعمال کیا گیا۔ پرانی تکنیک میں وسطی ٹوکیو کے کلیدی حوالہ مقام یا ریفرنس بیس پوائنٹ سے دور مقامات کی پیمائش میں غلطی کا زیادہ امکان موجود تھا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572887

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں