32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجاپانی وزیر زراعت چاول کے بارے میں متنازعہ بیان پرمستعفی

جاپانی وزیر زراعت چاول کے بارے میں متنازعہ بیان پرمستعفی

- Advertisement -

ٹوکیو۔22مئی (اے پی پی):جاپان کے وزیر زراعت ایتو تاکُو نے چاول کے بارے میں متنازع بیان دینے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ این ایچ کے کے مطابق وزیر زراعت ایتو تاکُو نے گزشتہ روز چاول کے بارے میں ایک بیان دیا جس پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ،اس کے بعد انہوں نے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ۔

اس سے قبل ایتو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ انہوں نے کبھی چاول نہیں خریدا کیونکہ وہ اسے اپنے حامیوں سے مفت حاصل کرتے ہیں اور ان کے پاس اتنا چاول ہے کہ وہ اُسے فروخت کر سکتے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے اپنا یہ بیان واپس لے لیا جو ایک ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب جاپان میں اس بنیادی اناج کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم اِشیبا نے کہا ہے کہ وزیر زراعت نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اگر ان کے بیان کے حوالے سے الجھن جاری رہی تو اس سے زرعی پالیسیوں پر عمل درآمد متاثر ہوگا، تاہم میں نے اُن کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔وزیر اعظم نے پارلیمان کو بتایا کہ ایتو کا بیان انتہائی نامناسب تھا اور انہوں نے اُن کی تقرری کرنے والے کی حیثیت سے عوام سے معافی مانگی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600021

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں