16 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومکھیل کی خبریںجاپانی ٹینس کھلاڑی نائومی اوساکا کا ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن...

جاپانی ٹینس کھلاڑی نائومی اوساکا کا ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام

- Advertisement -

کیلیفورنیا۔6مارچ (اے پی پی):جاپان کی نامور ٹینس سٹار ،چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ 23 سالہ کولمبین ٹینس کھلاڑی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں 27 سالہ جاپانی ٹینس کھلاڑی نائومی اوساکا کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں 23 سالہ کولمبین ٹینس کھلاڑی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں 27 سالہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار ،چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکاکو سٹریٹ سیٹس میں4-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ، جہاں ان کا مقابلہ ڈنمارک کی ٹینس کھلاڑی کلارا ٹاسن سے ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569344

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں