جاپان شمالی کوریا بحران کی صورت میں پناہ گزینوں کے لئے ہنگامی منصوبہ تیار کر رہا ہے،وزیر اعظم ایبے

115

ٹوکیو۔ 17 اپریل (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت جزیرہ نما کوریا میں کسی بھی بحران کی صورت میں پناہ گزینوں کے تحفظ کے لئے ہنگامی منصوبے تیار کر رہا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق وزیر اعظم شنزو ایبے نے پارلیمانی اجلاس کے دوران بتایا کہ حکومت غیر ملکیوں کے تحفظ ، رہنے کے لئے چھت کی فراہمی اورپناہ گزینوں کی اسکریننگ سمیت دیگر اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ حکومت شمالی کوریا سے جاپانیوں کے انخلاءکے لئے بھی موثر اقدامات کر رہی ہے ۔