- Advertisement -
ٹوکیو ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) جاپان کے جنوبی حصے کاگوشیما میں بدھ کو زلزلے کے درمیا نے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جاپان کے ارضیاتی مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز اوکینا و ا کے نزدیک زمین کی سطح سے 25 میل کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے کسی بھی طرح کے نقصانات کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
- Advertisement -