جاپان میں چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ”فوڈ یکس جاپان“ میں شرکت کے لئے 13 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

83
TDAP

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) ٹوکیو جاپان میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ”فوڈ یکس جاپان“ میں شرکت کے لئے 13 دسمبر 2018ءتک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 5 سے 8 مارچ 2019ءکو منعقد ہو گی جس میں چاول، گوشت، منجمد سبزیاں و خوراک، پھل، اچار، غذائی مصنوعات سمیت دیگر مختلف کھانے پینے کی اشیاءو مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں جس سے انہیں عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے اور اپنی مصنوعات کی نمائش کاموقع ملے گا جو قومی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔