21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجاپان کے وزیر اعظم 6 فروری سے امریکاکادورہ کریں گے

جاپان کے وزیر اعظم 6 فروری سے امریکاکادورہ کریں گے

- Advertisement -

ٹوکیو۔4فروری (اے پی پی):جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا 6 فروری سے امریکا کا3 روزہ دورہ کریں گے اور اس دوران وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بات جاپان حکومت کے اعلیٰ ترجمان یوشیماسا حیاشی نے منگل کوبتائی۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر حالات اجازت دیتے ہیں، تو وزیر اعظم 6 سے 8 فروری تک امریکا کا دورہ کریں گے اور واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر کے ساتھ پہلی دوبدو ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے سے ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اعتماد کا مضبوط رشتہ استوار کرنے اور امریکا ۔جاپان اتحاد کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید رکھتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555870

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں