31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجاپان کے کئی علاقوں میں شدید گرمی

جاپان کے کئی علاقوں میں شدید گرمی

- Advertisement -

ٹوکیو۔20مئی (اے پی پی):جاپان کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سنٹی گریڈ سے تجاوز کرجانے کا اندیشہ ہے جو مئی کے دوران معمول سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نےشہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ جاپانی شہریوں کے لئے سال کے اس وقت میں اس شدت کی گرمی برداشت کرنا مشکل ہے۔

جاپان کے کئی علاقوں میں منگل کی صبح تک درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا تھا ۔ دارالحکومت ٹوکیو میں منگل کی صبح درجہ حرارت 30.0 ڈگری سینٹی گریڈ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔جاپان کے شمالی حصوں اور کاگوشیما میں کچھ علاقے غیر مستحکم موسمی حالات کا سامنا کر رہے ہیں جہاں گرج چمک کے ساتھ طوفان ، اولے اور اچانک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور اوساکا میں مئی کے دوران عام طور پر درجہ حرارت 14 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہےجبکہ ملک کے شمال میں واقع ہوکیڈو میں مئی کے دوران درجہ حرارت عموماً 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔\932

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599221

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں