33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجبری مشقت ، جسم فروشی پر مجبور کرنے اور کم سن بچوں...

جبری مشقت ، جسم فروشی پر مجبور کرنے اور کم سن بچوں کی عسکری گروپوں میں بھرتی کی شکل میں انسانی ٹریفکنگ کی لعنت کے خاتمہ کیلئے پوری دنیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے کہا ہے کہ جبری مشقت ، جسم فروشی پر مجبور کرنے اور کم سن بچوں کی عسکری گروپوں میں بھرتی کی شکل میں انسانی ٹریفکنگ پوری دنیا میں موجود ہے اور اس لعنت کے خاتمہ کیلئے پوری دنیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں دنیا بھر سے ممالک نے انسانی ٹریفکنگ کے خاتمہ کیلئے اقوام متحدہ کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کا عہد کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران بڑھتے ہوئے تنازعات ، عدم تحفظ اور اقتصادی عدم یقینی کی وجہ سے انسانی ٹریفکنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71455

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں