اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ججوں کو گالی دھمکی، عدالتوں پہ حملہ، جوڈیشل کمپلیکس کی توڑ پھوڑ کیوں؟ آخر کیوں کیونکہ فارن فنڈڈ گھڑی چور کے پاس کوئی جواب نہیں۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جب عدالتیں پیشی کے لئے منتوں پہ اُتر آئیں گی تاریخ پہ تاریخ دیں گی تو ایسا تو گا۔ ایک شخص آئین اور عدالتی نظام پر حملہ آور ہے کوئی نوٹس نہیں۔