31.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںجدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے چاول کی برآمدات میں اضافہ کیا...

جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے چاول کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،ماہرین زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہاکہ پاکستان ہر سال چاول کی برآمد سے اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل کررہاہے جبکہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے برآمدات میں مزید اضافہ کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کپاس کے بعد دھان پاکستان کی اہم نقدا ٓور فصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زرعی تحقیق کیلئے فنڈز کی فراہمی سمیت انفراسٹرکچر اور افرادی قوت کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت کیلئے وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی برآمدات میں چاول کی اہمیت کے پیش نظر اس اہم غذائی و نقدآور فصل کی پیداوار بڑھانے کیلئے ہر ممکن وسائل سے استفادہ کرناہو گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے حکام کو چاہیے کہ وہ چاول کی پیداوار بڑھانے، ایفلا ٹاکسن کی بیماری کو کنٹرول کرنے اوربرآمد کیلئے حفظان صحت کے اصولوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے کاشتکاروں میں شعور و آگاہی پیداکرنے کے ضمن میں زیادہ سے زیادہ سمینارزکاانعقاد یقینی بنائیں تاکہ جدید تحقیق کے ثمرات عام کاشتکاروں تک بھی پہنچ سکیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384655

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں