جراحی آلات اوراشیاءکی برآمد میں اضافہ

95
سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال (2018-19 ئ)کے ابتدائی 8 مہینوں میں ملک سے جراحی آلات اوراشیاءکی برآمدات میں مالی سال 2017-18 ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں پاکستان نے جراحی آلات اوراشیاءکی برآمدات سے 287.601 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.36 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے جراحی آلات اوراشیاءکی برآمدات سے 280.967 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق فروری 2019ءمیں جراحی آلات اوراشیاءکی برآمدات سے پاکستان کو33.85 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، فروری 2018ءمیں پاکستان کو جراحی آلات اوراشیاءکی برآمدات سے 36.07 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔